د ینی تعلیم و تربیت کے ذریعے مسلمانوں اور ان کے بچوں کو سچا مسلمان بنانا ۔
د ینی و عصری تعلیم سے آراستہ کر کے مسلمان بچوں کو پاکستان کا وفادار اور مفید شہری بنانا۔
کتاب و سنت کی راہنمائی میں اسلام کی اصل روح کے ساتھ تبلیغ و اشاعت کافریضہ انجام دینا ۔
مسلمان بچوں کے لیے نرسری اورکے جی سے کالج و یونیورسٹی تک تعلیم کا بندوست کرنا ۔
حفظ قرآن کریم کو اپنی تعلیم کی بنیاد بناتے ہوئے جدید خطوط پر حفظ قرآن کریم کی تعلیم کا اہتمام کرنا ۔
حفظ قرآن کریم کے بعد حافظ بچوں بچیوں کے لئے عصری تعلیم کا معیار ی انتظام کرنا ۔
عربی ،ارد و او ر انگریزی زبانوں کی اہمیت کو مد نظررکھتے ہوئیتینوں زبانوں سے متعلمین کو مانوس کرنا ۔
ہر طالب علم کو مذہبی ،اخلاقی اور معاشرتی قدروں سے مانوس ومتعارف کراتے ہوئے ایک سچا مسلمان بنانا ۔
بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیےمعلمین ومعلمات کی تربیت کا اہتمام کرنا ۔
مسلک و فرقہ سے بالاتر ہوکر طلباء وطالبات کو تعلیم کے ایسے مربوط نظام سے وابستہ کرنا جس سے اخوت و بھائیچارہ کا ماحول پیدا ہو-