Iqra Preparatory For VI Classاقرأ نظام تعلیم کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے ،اس لیے تقریباًہر قابل ذکر شاخ میں قائم ہے ؛ البتہ اپنے نصاب اور خصوصیات کی بناء پرمستقل اورمنفرد حیثیت کا حامل ہے ،اس لیے اس شعبہ کا مستقل تعارف پیش خدمت ہے :
ابتدائی عصری تعلیم (Primary Education)کے لیے(Prep-VI)حفظ قرآن کریم کی تکمیل کرنے والے طلباء وطالبات کے لیے اقرأ روضۃ الاطفال کے تحت جدید عصری تعلیم کا ایک منفرد شعبہ ہے ۔اس شعبہ میں ایک سال کی مدت میں حفظ کی پختگی اور دہرائی کے ساتھ ساتھ جدید علوم کے بنیادی مضامین اردو ، انگریزی ، ریاضی اور سائنس کی تعلیم اس طر ح د ی جاتی ہے کہ اگلے سال طالب علم کلاس ششم(Class VI)میں داخلہ کااہل ہوجائے۔ یہ نصاب پورے ملک میں کامیابی کے ساتھ رائج ہے ۔
ہر صاحب نظر اور باخبر اس منفرداور بے مثال شعبہ کی کامیابی کامعترف ہے۔